!پشاور،رونا کیسز کی نشاندہی ،ڈپٹی کمشنر مردان نے مذید 6 سکولوں کو 10 دنوںکیلئے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

Bپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر،کورونا کیسز کی نشاندہی/ مثبت رپورٹس آنے پرڈپٹی کمشنر مردان نے مذید 6 سکولوں کو 10 دنوںکیلئے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائیر سیکینڈری سکول کٹی گڑھی کاٹلنگ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لوندخوڑ تخت بھائی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بکری بانڈہ مردان سٹی سکول جونئیر کیمپس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمسی روڈ نمبر ا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بجلی گھر مردان درجہ بالا سکولوں میں کورونا وباء سے متاثرہ افراد کو 14 دن گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

درجہ بالا سکولوں میں 12 اور اس سے زائد عمر کے اہلکاروں، اساتذہ، طلباء اور دیگر عملہ کو بغیر کورونا ویکسینیش سکولوں میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ٹی ایم اے کو سکولوں کی بندش کے دوران وقتاً فوقتاً جراثیم کش سپرے کرنے سمیت محکمہ صحت کو متاثرہ گھرانوں کی صحت کی مانیٹرنگ، کورونا کے ٹیسٹ اور لاک ڈاون ایریا میں ویکسینیشن کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 15 سکول بند کئیے جا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں