تیل کی ضروریات کیلئے امپورٹس پر انحصار کرنے والے پاکستان جیسے ممالک کیلئے تشویش ناک خبر

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جنوری 2022 18:37

تیل کی ضروریات کیلئے امپورٹس پر انحصار کرنے والے پاکستان جیسے ممالک کیلئے تشویش ناک خبر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2022ء) تیل کی ضروریات کیلئے امپورٹس پر انحصار کرنے والے پاکستان جیسے ممالک کیلئے تشویش ناک خبر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں اس وقت ہلچل کی صورتحال ہے، خام تیل 2014 کے بعد پہلی مرتبہ 90 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 90 ڈالر 17 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر 67 سیںنٹس میں فروخت ہورہا ہے۔ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعددوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت سوا 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل ہی روس اور یوکرین کی کشیدگی کے باعث خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے چلا گیا تھا، جو اب اچانک 90 ڈالرز کی سطح بھی عبور کر دیا۔ روس اور یوکرین کی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں اس وقت بے یقینی کی صورتحال ہے۔ کچھ ماہرین کی جانب سے تو اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ خام تیل 100 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک جا سکتا ہے۔
                  

میں شائع ہونے والی مزید خبریں