مردان: صنفی تشدد کا شکارخواتین کیلئے صنفی تحفظ رسپائنڈ پراجیکٹ کے بینر تلے کمیٹی قائم

جمعرات 27 جنوری 2022 23:55

ِپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) گھریلوتشدد، جنسی ہراسیت، زیادتی اورجبری مشقت کے شکارخواتین وبچوں کی مدد کیلئے خصوصی صنفی تحفظ رسپائنڈ پراجیکٹ کے بینر تلے کمیٹی قائم کی ہے جس کا مقصد خواتین پر تشدد کو روکنا ہے اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دینا ہے،ان خیالات کا اظہار رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن مردان کے پراجیکٹ منیجر سہیل اقبال کاکا خیل نے اپنے دفتر مردان میں کمیٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے صائقہ،نورین بی بی،محمد عارف،تحصیل کونسلر کوثر بی بی،کونسلر نرگس،رفاقت بیگم،شازیہ سردار،ڈاکٹر رابعہ شاہ و دیگر نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی ہر 3 میں سے ایک عورت کو اپنی زندگی میں جسمانی، جنسی یا ذہنی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو صرف صنف کی بنیاد پر اس سے روا رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کو ذہنی طور پر ٹارچر کرنا، ان پر جسمانی تشدد کرنا، جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا، جنسی طور پر ہراساں کرنا، بدکلامی کرنا، اور ایسا رویہ اختیار کرنا جو صنفی تفریق کو ظاہر کرے تشدد کی اقسام ہیں اور یہ نہ صرف خواتین بلکہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی خواتین کومساوی حقوق اور ترقی کے برابر مواقع نہیں مل رہے۔ انہیں تعلیم، صحت، تحفظ و دیگر حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جس سے ان کی زندگی میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریفرل پار ٹنر کے توسط سے صنفی تشدد کا شکار خواتین کو تمام تر صحت کی سہولیات، تحفظ اور مشکل کی صورت میں فوری مدد فراہم کرنا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں