صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیرصدارت ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے حوالے سے اجلاس

صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ ؤ تین سالوں میں گریڈ۔6 سے گریڈ۔12 تک کے 2 لاکھ 41 ہزار 6 سو طلباء و طالبات کو تربیت دی جائے گی ٰیہ پروگرام ضم اضلاع کے 38 اور باقی اضلاع کے 1170 منتحب ھائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں شروع ہوگ

جمعرات 27 جنوری 2022 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پورے صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام کے تحت ضم اضلاع کے 38 اور باقی اضلاع کے 1170 ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں گریڈ۔6 سے گریڈ۔ 12 تک کے 2 لاکھ 41 ہزار 6 سو طلباء و طالبات کو ڈیجیٹل لٹریسی کی تربیت دی جائے گی۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ منتخب سکولوں میں آئی ٹی لیبز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک انکیوبیشن سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ جسمیں سکولوں سے منتخب 10 ٹیمیں جن میں فی ٹیم 2 ممبرز ہوں گے۔ کو 6 ماہ کی تربیت دی جائے گی۔ جبکہ دوران تربیت طلباء کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تربیت یافتہ طلباء و طالبات کے درمیان سالانہ مقابلہ بھی ہوگا۔

جس میں پہلی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 2 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ کہ اس پروگرام کا آغاز 10 اضلاع پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ اور دیر لوئیر سے کیا گیا ہے۔ ان منتخب سکولوں میں یہ پروگرام فیز وائیز جاری رہے گا۔ جبکہ بعد میں مزید اضلاع تک اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے لئے پی ایم یو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ٹرینرز کا انتخاب مکمل ہے اور متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی وساطت سے آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت دی جائے گی اور منتخب سکولوں میں جاری تربیت کی مانیٹرنگ کی جائے گی ڈیجیٹل لٹریسی کی ہفتہ وار کم از کم چار کلاسز ہوں گی۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم یحییٰ اخونزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ڈیجیٹل لٹریسی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے پروگرام کے حوالے سے کہا کہ منتخب سکولوں کے منتخب طلباء و طالبات کو تربیت کے دوران ڈیجیٹل لٹریسی، پرابلم سالونگ، الگرتھم، ایم ایس افس، سکریچ، ویب لٹریسی، موبی رائیز، ایپ انونٹر، سوشل میڈیا ایتھکس اور کوڈنگ سکھائی جائے گی۔ اور ان منتخب سکلز پر آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت بھی دی جائے گی ۔ جبکہ طلباء و طالبات کے درمیان مقابلے کی فضاء پیدا کرنے کے لیے سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں میں متعلقہ اضلاع میں کیمپس کے قیام اور پروگرامنگ اور گیمنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں