جمرود،موجودہ عدالت و کچہری کا قانون ایف سی آر سے زیادہ کالا اور جابر قانون ہے، فاٹا قومی جرگہ

منگل 1 مارچ 2022 19:10

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2022ء) فاٹا قومی جرگہ کے زیر اہتمام فاٹا انضمام کے خلاف تاریخی باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا گیا قبائیلی علاقوں کے رسم و رواج بحال کرکے پچیسویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کیا جائے فاٹا انضمام قبائیلی علاقوں کے عوام سے رائے لیے بغیر کیا گیا جو کہ قبائلی عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے فاٹا قومی جرگہ کے چیئرمین ملک بسم اللہ خان کوکی خیل،ملک اسرار کوکی خیل،حاجی حنیف آفریدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کی اپنی روایات اپنا الگ تشخص ہے جن کو انضمام کے حامی قوتوں نے ختم کردیا ہم اپنے روایات کے بغیر زندگی بسر نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ سابق و موجودہ حکومت اور فاٹا انضمام حامی قوتوں نے زبردستی ضم کرکے ہمارے روایات کا خاتمہ کرکے ایف آئی آر جیسے ظالمانہ قوانین نافذ کردئیے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او،ایکسائز،کسٹم اور پولیس و پٹوار نظام کو یہاں لاگو کردیا ہے جیسے یہاں کے عوام واقف نہیں ہیں اس لیے انضمام کے نام پر ان محکموں کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں