جمرود،اپوزیشن علاقے کے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے‘ نسبت علی

ہفتہ 5 مارچ 2022 00:05

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2022ء)پی ٹی ائی عہدہ داران چیئرمین ویلج کونسل نسبت علی خان، سنیئررہنماء نواز خان، کونسلر سبیل ، کونسلر خیال اکبر ، عبداللہ ، نعمان اور نیاز میران نے کہا ہے کہ ضلع خیبرمیں وزیراعلی خیبر پختون خوا کی ہدایات پر ایکسلرٹیڈایمپلیمنٹیشن پروگرام فیز ٹو کے تحت عوامی مشاورت جاری ہے جسکے تحت آج تحصیل جمرود میں پروگرام منعقد ہورہا ہے لیکن اپوزیشن نہیں چاہتی کہ عوامی مسائل انکے دہلیز پر حل ہو اور علاقے میں ترقیاتی کام شروع ہو اسلئے اپوزیشن ان مشاورتی پروگرامات کو ناکام بنانے کے درپے ہیں اور ہلڑ بازی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت کی کوشش ہے کہ مختلف محکموں کے وزراء کو یہاں لائے اور عوام کے سامنے بیٹھائے اور عوام ان سے بالمشافہ اپنے مسائل بیان کرے اور عوام کی بروقت داد رسی ہوسکے ، انکے مسائل و مشکلات انکے دہلیز پر حل ہوسکے لیکن دوسری جانب اپوزیشن اراکین مختلف ہتھکنڈوں سے ان عوامی رابطوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں جو کہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں