ریونیو ریکارڈ ، انتقالات وفردات فراہمی کو سہل بنایا جائے ‘ شفیع اللہ

ریونیو کیسز کو جلد سے جلد نمٹایا جائے ‘ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ضلعی افسران و ماتحت سٹاف کو ہدایت

پیر 16 مئی 2022 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی زیر صدارت ریونیو اور کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹراحتشام الحق، انتظامی افسران،ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا بیس)، تحصیلداران، نائب تحصیلداران، سب رجسٹراران اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریونیو کورٹ کیسز، انتقالات، گرداوری، ریونیو محصولات کی وصولی، لینڈ ایکوزیشن کیسز، کمپیوٹرائیزیشن، رجسٹری کیسز، سروس ڈیلیوری سنٹرمیں خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیبل ریٹ کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو کیسز کو جلد سے جلد نمٹایا جائے اور اس حوالے سے قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹابیس ) کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری سنٹرز میں عوام کو ان کے ریونیونقولات فوری فراہم کیے جائیں اور ان کو انتقالات، فردات کی فراہمی اور دیگر سروس کی فراہمی میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔انھوں نے تحصیلداروں کو ہدایت کی کہ پٹوار خانوں میں عوام کو ان کے ریکارڈ کی فراہمی اور دیگر سہولیات دینے کے حوالے سے آسانی دے جائے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ پٹوار خانوں کا مسلسل دورہ کیا جائے اور پٹوار خانوں کی نگرانی کرتے ہوئے عوام کے مسائل موقع پر حل کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں