تھانہ خزانہ کے دو ایڈیشنل محرر کو معطل کر دیا گیا

بدھ 18 مئی 2022 23:47

ٓپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) تھانہ خزانہ کے دو ایڈیشنل محرر کو معطل کر دیا گیا ہے ، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پر ایس پی رورل نوشیر وان علی نے ایڈیشنل محرر طلا محمد اور مدد محرر سلیم خان کو معطل کردیا ہے ، اس سے قبل بھی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب تعینات انچارج سمیت تین اہلکارں کوڈیوٹی سے غفلت پرمعطل کردیا گیاتھا ، ایس پی رورل کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں اہلکاروںکو فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے ، جبکہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں