منڈہ جدون اور لال قلعہ میدان گرڈ سٹیشنزپرکام جاری

بدھ 18 مئی 2022 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) منڈہ جدون اور لال قلعہ میدان گرڈ سٹیشنزپرکام جاری ہے ان گرڈ سٹیشنز پر کام مکمل ہوتے ہی وفاقی حکومت ان گرڈزکے افتتاح کا باقاعدہ اعلان کرے گی اوروزارت توانائی کی طرف سے اس کا افتتاح کیاجائے گااطلاعات ہیں کہ صوبائی حکومت عنقریب منڈہ جدون اور لال قلعہ میدان گرڈزکا افتتاح کرنے والے ہیں اس ضمن میںواضح کیاجاتا ہے کہ ان گرڈز پرابھی تنصیب اوردوسرا مرمتی کام جاری ہے جوکہ تکمیل کے مراحل میں ہے جیسے ہی یہ کام مکمل ہوجاتا ہے تووز ات توانائی ان گرڈز کا افتتاح کردے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں