چارسدہ ،فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،مضر صحت کو لڈڈرنکس بر آمد، گودام سیل کردیا گیا

بدھ 18 مئی 2022 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چارسدہ کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن کی ہدایت پر غنی خان روڈ اور مین بازارچارسدہ میں دوکانوں کے معائنہ کے دوران مضر صحت کولڈڈرنکس برآمد کر کے ڈسٹر یبیوشن گودام کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی چارسدہ کی ٹیم نے غنی خان روڈ اور مین بازار میں دوکانوں کا معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران کو لڈڈرنکس ڈسٹریبیوشن سے جعلی مضر صحت کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے ڈسٹریبیوشن گودام کو سیل کردیا ہے ۔ ایک اور کارروائی کے دوران کیمیکل شاپ سے زائد المعیاد کیمیکل برآمد کرکے شاپ کو سیل کردیا گیا جبکہ مالکان کو ایمپرومنٹ نوٹس کے ساتھ ای لائسنس چالان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں