ریاض حسین پیرزادہ نے پشاور میں دو سکھ تاجروں اور ضلع اوکاڑہ میں قادیانی کمیونٹی کے ایک ممبر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا

بدھ 18 مئی 2022 23:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے پشاور میں دو سکھ تاجروں اور ضلع اوکاڑہ میں قادیانی کمیونٹی کے ایک ممبر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیر کی ہدایت پر متعلقہ علاقوں کے پولیس افسران سے دونوں واقعات کی فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے،انھوں نے ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے ریاستِ پاکستان میں قوانین بہت واضح ہیں،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ قبل ازیں وزیر کی ہدایت پر تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو اقلیتوں کے مذہبی عبادتگاہوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں تھیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں