سوات ،کالج کالونی سیدو شریف سے چوری ہونے والی دو گاڑیاں برآمد، کار لفٹرز گرفتار

جمعرات 19 مئی 2022 23:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع سوات کے دارالخلافہ سیدوشریف سے دو موٹر کارز ایکوا اور ویڈز چوری ہوئی تھیں۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کی نگرانی میں ایک ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دی ،ٹیکنیکل ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاللہ خان شمس کر رہے تھے ٹیکنیکل ٹیم میں ایس ایچ اُو تھانہ سیدوشریف فضل رحیم خان، انچارج انٹی کار لیفٹنگ سیل اسسٹنٹ سب انسکپٹر آیاز خان ، انچارج آئی ٹی وینگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر خان ودیگر پولیس جوانوں پر مشتمل تھی۔

پولیس نے اس گینگ کے دو سرغنہ زاہد حسین ولد دوست محمد سکنہ گل بہار کالونی بٹ خیلہ اور شہنشاہ و لد معصوم شاہ سکنہ لنڈی بالا پشاور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سیدو شریف کے علاقہ کالج کالونی سے مورخہ 07-04-2022موٹر کار ایکوا اور مورخہ 22-04-2022 کو برکلے سے ویڈز چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کے نشاندہی پر چوری شدہ دونوں موٹر کارز برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان بین الصوبائی کار لفٹنگ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، گینگ کے دیگر واردات ، ملزمان کے گرفتاری اور دیگر سرقہ شدہ موٹر کاروں کی برآمدگی کیلئے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں