پشاور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان شہیدہوگئے

ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے،سی سی پی او

جمعرات 19 مئی 2022 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پشاورمیںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان شہیدہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پور کے ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانے کی طرف روانہ ہورہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے ، سی سی پی او پشاوراعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے سی سی پی او کا کہنا تھا کہ حملہ آوورسفید رنگ کی گاڑی میں موجودتھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہیدکیاہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کاآغاز کردیا ہے۔شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں