ڈی سی ریلوے کی پشاورسے اٹک سٹی تک تفصیلی انسپکشن، ویٹنگ روم کی بندش پرسٹیشن ماسٹر کی سرزنش

جمعرات 19 مئی 2022 23:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات پرعدم توجہ اورلاپرواہی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ان خیالات کااظہارڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاورناصرخلیلی نے پشاورکینٹ سے اٹک سٹی تک انسپکشن کے دوران کیا ڈی ایس پشاورناصرخلیلی نے ڈی ای این طیب ریاض،ڈی سی او،ڈی ٹی اوابراہیم بلوچ ، ڈی ایم ای امتیازالحق اوردیگرڈویڑنل ریلوے افسران کے ہمراہ بذریعہ سپیشل ٹرین پشاورسے اٹک سٹی تک تفصیلی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پشاورنے سٹی ریلوے سٹیشن پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کوغیرتسلی بخش قراردیاسٹیشن پرمسافروں کےلئے دستیاب سہولیات کاجائزہ لیااورموقع پراحکامات جاری کئے کہ سٹیشن پرمسافروں کا خصوصی خیال رکھاجائے نوشہرہ ریلوے سٹیشن کی انسپکشن کرتے ہوئے ویٹنگ روم کی بندش پرسٹیشن ماسٹر کی سرزنش کی گئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں