بڈھ بیرایئربیس کے دوبی گھاٹ میں آگ لگنے کاواقعہ

جمعرات 19 مئی 2022 23:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) بڈھ بیر ایئر بیس کوہاٹ روڈ پر گزشتہ شب دوبی گھاٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی تاہم اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 8 فائر ویکلز اور دو ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں