انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس شروع ہوگئی ،تحقیقی مقالوں،طبی مضمون نویسی،کوئزاورپوسٹرزمقابلوںکاانعقادہوگا

جمعرات 19 مئی 2022 23:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) پشاور میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے زیر اہتمام دو روزہ 15 ویں انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ (یو ایم آر) کانفرنس کا مین کیمپس میں آغاز ہوگیا۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر ہالہ رجب، ڈائریکٹر یو ایم آر کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے حاضرین کو کانفرنس کی تاریخ اور مقاصد سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان سعید خان ڈائریکٹر نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد نے کانفرنس اور پوسٹرز کی نمائش کا افتتاح کیا۔

انہوں نے طلباءکے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں تحقیقی انضمام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سچائی اور ثبوت کے کلچر کاعلمبردار ہے اور طبی تعلیم میں تحقیق کی اہمیت کے پیش نظر اس طرح کی کانفرنسوں کے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آنے کی امید ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں