صوابی پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 4ہزار گرام چرس برآمد،سمگلر گرفتار

جمعہ 20 مئی 2022 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) صوابی پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4ہزار گرام سے زیادہ چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹوپی ایوب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار کی تلاشی لی جس کی سیٹ میں بنے خفیہ خانوں سے 4 ہزار210 گرام چرس برآمدکر ملزم گل ثمر سکنہ بٹاکڑہ کو حراست میں لے لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ٹوپی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں