کمشنر پشاور ڈویژن کے زیر صدارت ڈ ینگی ایکشن پلان پر عملدرآمدکے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 20 مئی 2022 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ڈینگی سے بچا وکے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان سمیت پشاور ڈویژن کے انتظامی افسران، محکمہ صحت، عوامی نمائندگان سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشاور ڈویژن میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں،سکولوں،کالجوں اور تمام تعلیمی اداروں میں 100 فیصد کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی سیشنز کے لیے مقامی افراد کے ساتھ ہم آہنگی رکھیں تاکہ پشاور کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انھوں نے ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور کے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں