پشاور ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد6ہو گئی

جمعہ 20 مئی 2022 13:23

پشاور ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس  میں  کورونا مریضوں کی تعداد6ہو گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) پشاور کے تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6ہو گئی۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد6ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کیلئے122بیڈز اور 38وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے ایک وینٹی لیٹر پر مریض زیر علاج ہے اور24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک مریض کو ہسپتال میں داخل کیا گیاہے جبکہ 2 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہوئے۔

(جاری ہے)

خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے جبکہ کورونا مریضوں کیلئے122بیڈز اور 28وینٹی لیٹرز مختص ہیں،آئی سی یو میں کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہیں جبکہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے 400 بیڈز مختص ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں