صوابی پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ہزار گرام چرس برآمد،سمگلر گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعہ 20 مئی 2022 16:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) صوابی پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4ہزار گرام سے زیادہ چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹوپی ایوب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار کی تلاشی لی جس کی سیٹ میں بنے خفیہ خانوں سے 4ہزار210گرام چرس برآمدکر ملزم گل ثمر سکنہ بٹاکڑہ کو حراست میں لے لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ٹوپی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں