ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز کی زیر صدارت 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 21 مئی 2022 00:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز محمد عارف خان یوسفزئی نے انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام تر کاوشیں اور وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ ہدایت انھوں نے نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں آئندہ شروع ہونے والے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ز بٹ خیلہ و درگئی ،تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام غازی کے علاوہ محکمہ صحت ،ای پی ائی ،ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جائیگا جبکہ اس مقصد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی کاوشوں کی تعریف کی جن کی بدولت ڈویژن بھر میں ملاکنڈ کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔انھوں نے گزشتہ مہمات کی طرح آئندہ شروع ہونے والے مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا انھوں نے پولیو ٹیموں کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔بعدازاں انہوں نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں