تحصیل اتمان خیل ،خارکے علاقے ناصر خان کلی باڈو ارنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 21 مئی 2022 00:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء)اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور نے تحصیل اتمان خیل کے علاقے ناصر خان کلی باڈو ارنگ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان سمیت چیئرمین تحصیل کونسل خار سید بادشاہ، وی سی، این سی کے چیئر مینز اور تحصیلدار اتمان خیل محمد فیاض نے شرکت کی کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور نے کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کئے جا سکیں۔ اس موقع پر لوگوں کے پیش کردہ بعض مسائل کو موقع پر ہی حل جبکہ بعض مسائل کو متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں