پشاور شہر اور نواح میں سرگرم دو منشیات فروش گرفتار ،منشیات برآمد

اتوار 22 مئی 2022 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) پشاور پولیس نے اندرون شہر اور نواح میں سرگرم دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جو مخصوص گاہکوں سمیت سر راہ ہیروئن استعمال کرنے والے نشئیوں کو بھی ہیروئن فراہم کرنے میں ملوث ہیں، ایس ایچ او تھانہ پھندو رفیق خان اور ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ارشد خان کی جانب سے اتوار کے روزہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں عادل ولد زڑہ ور اور امتیاز ولد ولی کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ڈیرھ کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں