ٴامپورٹڈ حکومت مغل کوٹ اور شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ سے بالکل بے خبر ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف

ً قیمتی جنگلات کو تباہی سے بچانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں، معاون خصوصی اطلاعات

اتوار 22 مئی 2022 21:50

+ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے مغل کوٹ اور شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے اپنے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کی امپورٹڈ حکومت مغل کوٹ اور شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ سے بالکل بے خبر ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے رہنما اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ ان کے حلقے کے عوام آگ میں جل رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نا اہل امپورٹڈ حکومت قیمتی جنگلات کو تباہی سے بچانے کے لیے اقدامات اُٹھائے کیونکہ بیرونی سازش سے مسلط نا اہل حکومت ان جنگلات میں لگی آگ کا نوٹس نہیں لے سکی ۔ ان علاقوں کے رہائشی دربدر جبکہ مویشی ہلاک ہورہے ہیں جبکہ نااہل امپورٹڈ حکومت کا راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا حصہ ایک اور جماعت جلسے جلوسوں میں مصروف ہے ۔

وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور مریم صفدر کی وکالت میں مصروف ہے جبکہ اِن کا حلقہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مغل کوٹ اور شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے پیش ِ نظر وزیر اعلٰ،ْی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اپنی حدود میں پیشگی اقدامات کر لیے گئے ہیں ۔ صوبائی حکومت اپنی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور تمام صوبائی ایمرجنسی ادارے اور متعلقہ حکام ان علاقوں میں موجود ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں