ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرگلیات امین الحسن کا ٹھنڈیانی روڈ گلیات کا دورہ،جنگل میں لگی آگ کو کنٹرول کرنے کی ہدایت

منگل 24 مئی 2022 00:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرگلیات امین الحسن نے ٹھنڈیانی روڈ گلیات کا دورہ کیا انہوں نے سوڑی پل کے اطراف جنگل کو لگائی جانے والی آگ کا جائزہ لیا، ریسکیو کے ذریعے آگ کو کنٹرول اور تحصیل ریونیو ایجنسی کو ذمہ داروں کے تعین کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جنگل کو آگ لگانے یا ایسا کوئی بھی عمل جس سے جنگل میں آگ لگنے کا خطرہ ہو پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس پر محکمہ جنگلات، فارسٹ مجسٹریٹس اور ڈسٹرکٹ پولیس فوری کاروائی عمل میں لائیں گے۔

انھوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ جنگلات کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ضلعی کنٹرول روم فون نمبر: 09929310553،ریسکیو سروسز: 1122اورپولیس کنٹرول روم: 09929310033

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں