چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف کا دورہ

منگل 24 مئی 2022 00:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے طلبا اور علماء سے ملاقاتیں کیں۔دورہ کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مولانا اکبر علی اور دیگر علماء نے طلباء کے سامنے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کا تفصیلی تعارف کرایا اور دین اسلام اور علماء و طلباء کے ساتھ ان کی محبت کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فضل حکیم خان وہ عوامی نمائندے ہیں جو اپنی مذہبی عقیدت کے باعث دارلعلوم کا بار بار دورہ کر تے ہیں اور ادارہ کی بہتری کیلئے کئی اہم منصوبے مکمل کئے ہیں۔انہوں نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو دارالعلوم میں پینے کے پانی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا جس پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے فوری طور پر واٹرہینڈ پمپ منظوری کا اعلان کیا تقریب سے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔ خطاب میں انہوں نے علماء کی محبت کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ادارہ کی خدمت کو عبادت اور فرض سمجھ کر اپنی سعادت اور خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ یہی امر مجھے کھینچ کھینچ کے علماء کی خدمت میں حاضر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں