ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر 11 ہزار 368 افراد کا چالان

ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے ہیلمٹ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر لوگوں کی اکثریت نے استعمال شروع کردیا ہے

پیر 23 مئی 2022 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے پر گزشتہ ماہ 11 ہزار 368 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی بعد ازاں ٹریفک عملے نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں اور ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 11 ہزار 368 موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا۔

واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے ہیلمٹ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر لوگوں کی اکثریت نے استعمال شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے اس پر سفر کرتے وقت شہری ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اوور سپیڈنگ سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجری سے بچا جا سکتا ہے شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنائیں جبکہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں