ہم اسلام آباد جنگ کرنے نہیں جارہے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،شاہ محمودقریشی

منگل 24 مئی 2022 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم اسلام آباد جنگ کرنے نہیں جارہے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات واحد راستہ ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنی چار سالہ حکومت میں کسی پارٹی کے مارچ یا احتجاج کو نہیں روکا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوچکے ہیں ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ گرفتاریوں سے بچیں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر اسلام آباد پہنچیں ۔ اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت پہلے سے لڑکھڑارہی ہے ،اس طرح کے اقدامات سے مزید نقصان ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں