محاصل اہداف ہر صورت یقینی بنائے جائیں، محمود اسلم وزیر

ٹیکس دہندگان کو ٹیکس چالان اور نوٹسز بروقت جاری کرنے سمیت ٹیکس صارفین کو ٹیکس بارے معلومات فراہم کی جائے ‘ڈی جی ایکسائز

منگل 24 مئی 2022 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ محاصل اہداف یقینی بنانے کے لئے پشاور میں محاصل ریکوری مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محاصل اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صارفین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراپرٹی ٹیکس ریکوری کے حوالے سے پشاور کے مختلف علاقوں میں جاری پراپرٹی ٹیکس ریکوری مہم کے اچانک دورے کے موقع پر کیا ۔ دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے مختلف پراپرٹی ٹیکس یونٹس اور ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ٹیکس دھندگان کو جاری کیئے گئے ٹیکس چالان اور نوٹسز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمود اسلم وزیر نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دھندگان کو ٹیکس چالان اور نوٹسز بروقت جاری کرنے کے علاوہ ٹیکس صارفین کو ٹیکس بارے مکمل اور بروقت معلوم بھی فراہم کی جائے۔

انہوں نے محاصل ریکوری کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انھوں نے کہااس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور غلطی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ETO-II پراپرٹی ٹیکس پشاور فیصل برکی, اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اشفاق احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے،۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں