پشاور میں سبزی اور پھلوںکی قیمتوں کو پر لگ گئے

منگل 24 مئی 2022 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزی اور پھلوںکی قیمتوں کو پر لگ گئے شہر کے مختلف بازاروں میں سبزی اور پھل فروشوں نے خود ساختہ قیمتیں لگا کر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے تاہم ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگی جسکی وجہ سے منافع خور سرگرم ہیں شہر کے مختلف بازاروں میں دکانداروںاور ریڑھی بانوں نے سبزی اور پھلوں کا سرکاری نرخ نامہ ہوا میں اڑاتے ہوئے من پسند قیمتیں لگا کر عوام کو لوٹنے لگے جس سے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام اذیت میں مبتلا ہیں تاہم متعلقہ حکام پرائس کنٹرو ل کرنے میں مکمل بے بس دکھائی دینے لگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں