مشیروزیراعظم امیرمقام کی گیس حکام کے ساتھ ملاقات،ترقیاتی کاموں،لوڈشیڈنگ ودیگرمسائل پربریفنگ

ٹ*ا میر مقام کی تمام مسائل کا حل نکال کر تجاویز سامنے لانے کی ہدایت m پی ٹی آئی حکومت کاکام صرف دوسروں کے کاموں پر تختیاں لگانا، جھوٹ بولنا اور پہلے سے منظور شدہ کاموں کو بند کرانا تھا،ہمارا کام عوام کو ریلیف اور عملی کام کرانا ہے ،میڈیا سے بات چیت

منگل 24 مئی 2022 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اٴْمور انجینئرا میر مقام سے SNGPL کے حکام نے ملاقات کی، وزیراعظم کے مشیر کو تمام ترقیاتی کاموں، لوڈ شیڈنگ، کم دباؤ، گیس کی کمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر مرکزی افسران کے ساتھ پشاور، مردان اور ہزارہ ریجن کے جنرل منیجرز بھی موجود تھے، وزیراعظم کے مشیر انجینئرا میر مقام نے تمام مسائل کا حل نکال کر تجاویز سامنے لانے کی ہدایت کی تاکہ پچھلی حکومت میں گیس کنکشنز اور توسیع پر پابندی کیخلاف وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لی جائے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاکام صرف دوسروں کے کاموں پر تختیاں لگانا، جھوٹ بولنا اور پہلے سے منظور شدہ کاموں کو بند کرانا تھا یہ جبکہ ہمارا کام عوام کو ریلیف دینا ہے اور عملی کام کرانا ہے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ صوبائی حکومت مرکزی حکومت پر دھاوا بولنے کی تیاریاں کر ریا ہے عمران پشاور میں بیٹھ کر تمام سرکاری وسائل استعمال کر رہا ہے مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون ہاتھ لینے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا حکومت ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے عمران نیازی کو جب مرکز سے جمہوری انداز میں فارغ کیا گیا اب الیکشن کی بات کر رہے ہیں استعفے دئیے تو پہلے خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومتوں کو کیوں ختم نہیں کیا گیا، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے جھوٹا شخص ہے صرف پاکستان میں تباہی پھیلانا چاہتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں