چارسدہ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار،ایک ہزار گرام چرس ، 220گرام آئس بر آمد

بدھ 25 مئی 2022 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) چارسدہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک ہزار گرام چرس اور 220گرام آئس بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مندنی غافر اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ مقبرہ بشیر میاں بانڈہ میں کارروائی کے دوران ایک مشکوک شخص محمد سید کو روک کر تلاشی لی اور اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس اور 220گرام آئس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا۔ملزم کے خلاف تھانہ مندنی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں