)پولیو کے خلاف موثر مہم چلائی جائے اور بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، ڈی سی بٹگرام

بدھ 25 مئی 2022 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم دوسرے روز کے اختتا م پرریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنرز فضل واحدصاحب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز عمران، ڈی ایس پی ہیڈکواٹرساجدنواز، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹرمحمدغلاماسحاق خان، ضلعی مانیٹرز، ڈی ایس اوڈاکٹر عائشہ، ڈی ایس وی فصیح اللہ اور متعلقہ ضلعی محکمہ جات کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو مہم کے پہلے دن کی ایڈمنیسٹریشن رپورٹ اور دوسرے دن کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ یہ مہم 23 مئی سے 27 مء تک چلائی جائے گی اور اس مہم میں پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں ویکسین پلائے جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے خلاف موثر مہم چلائی جائے اور بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اس مہم میں تمام ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پولیو کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داری کو نبھائیں اور اپنے بچوں کو ویکسین پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں