- ایبٹ آباد کے سوریج سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے کاماسٹر پلان تیار کرلیا، طارق اسلام

ً غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے اس منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا ، بہت جلد عملی کام شروع کر دیا جائے گا

بدھ 25 مئی 2022 20:50

+ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق اسلام مروت نے کہا کہ ایبٹ آباد کے سوریج سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے کاماسٹر پلان تیار کر لیا گیا اور غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے اس منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا جس پر بہت جلد عملی کام شروع کر دیا جائے گا ایبٹ آباد میں تجاوزات کے قصور وار ہم کسی ایک پر ذمہ داری ڈالنا درست نہیں جب پل نالہ سمیت دیگر کی صفائی کا کام عنقریب شروع کر دیا جائے گا اس سلسلے میں کینٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن اتحاد شہریاں کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈ سرمنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین فواد خان، ریٹائرڈ چیف کنزرویٹر فارسٹ ارشد جاوید، پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر راجہ محمد ہارون، انجمن اتحاد شہریاں کیصدر ملک سجاد،کنزیومر پروٹیکشن محمد ابراہیم خان، پریس کلب جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد،ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری ندیم خان، ڈی ایف سی شاد محمد ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر انجمن اتحاد شہریاں کی طرف سے مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈز بھی دئیے گئے تقریب کے ایبٹ آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق اسلام مروت نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور اداروں سمیت شہریوں نے بھی ذمہ داری کاثبوت نہیں دیا جس کے باعث تجاوزات کی بھر مار ہوئی اب صوبائی حکومت نے غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے ایبٹ آباد شہر کاماسٹر پلان تیار کروا کر مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں جس پر بہت جلد عملی طور پر کام شروع کر دیا جائے گا انہوں نے شہر پر آبادی کا بہت زیادہ دباؤ ہے اور آگے انفراسٹرکچر نہیں ہے ان مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں