/ ڈی سی ایبٹ آباد کاگریوٹی فلو سکیمز پر توجہ دینے قدرتی آبی ذخائر کے استعمال اور پانی کے ضیاء کو روکنے پر زور

بدھ 25 مئی 2022 20:50

Sپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ماسٹر پلاننگ، واٹر مینجمنٹ سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے گریوٹی فلو سکیمز پر توجہ دینے اور پانی کے قدرتی ذخائر کے استعمال اور پانی کے ضیاء کو روکنے پر زور دیا۔

پانی کے قدرتی ذرائع کے استعمال سے زیر زمین پانی کے لیول میں بہتری، ماحول پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ اجلاس میں چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ عدنان خان پراجیکٹ کوآرڈینیٹر کے پی سپ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہارون تنولی، نمائندہ واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی، ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں