چ* منشیات پھیلاؤ میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، ڈی پی او ایبٹ آباد

پولیس منشیات کی روک تھام،سود خوروں،لینڈ مافیا خلاف سخت قانونی کارروائی کے علاوہ طلبا آگاہی سیمینار کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی

بدھ 25 مئی 2022 20:50

] پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سجاد خان نے کہا ہے کہ منشیات پھیلاؤ میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پولیس منشیات کی روک تھام،سود خوروں،لینڈ مافیا خلاف سخت قانونی کارروائی کے علاوہ معاشرے میں طلباء وطالبات میں آگاہی لانے کے لئے سیمینار کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی۔آئس کے استعمال نے جرائم کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

اس کو روکنے کے لئے تحقیقاتی خامیوں کو دور کرکے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھائیں گے اور مقدمات کے اندراج میں بڑے سمگلرز کو شکنجے میں لائیں گے۔ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھارہے۔کوشش ہو گی ان کو ٹف ٹائم دیں۔ایبٹ آباد چونکہ سکولز کا شہر ہے۔ ملک کے ہر ضلع سے لوگ موجود ہیں والدین اپنے اولاد کی بہترین تعلیم کے لئے اعتماد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو منشیات سے بچانے میں پولیس اور میڈیا کا باہمی کردار اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں دورہ کے موقع پر صحافیوں سے تعارفی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،صدر اے یو جے راجہ محمد ہارون،جنرل سیکرٹری ندیم جدون نے بھی خطاب کیا۔

اجلاس میں سابق صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون کے علاوہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کابینہ کے عہدیداران اور ممبران بھی شریک تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان کا کہنا تھاجہاں بھی تعیناتی رہی ہمیشہ میڈیا کے ساتھ لیزان رہا ہے۔میڈیا کو فوری اطلاعات کی فراہمی پالیسی کا حصہ رہی ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب کا ما ضی شاندار رہا ہے جنہوں نے ضلع میں امن امان کے قیام میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

ڈی پی او سجاد خان کا کہنا تھا پولیس سود خوروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کرے گی۔تھانہ جات میں افسران کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے۔محرر کو بھی سائلین سے بہتر سلوک کرنے کا پابند بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے وہ اپنی شکایات کا اندراج کروائے پولیس اسے / قانون کے مطابق کرنے کی پابند ہے۔شہر میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں دہمتوڑ بائی پاس م*سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں معاونت ملے گی۔

ضلعی پولیس آفیسرکو سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لئے نئے تھانہ جات چوکیات کے قیام کی بھی تجاویز دیں۔ قبل ازیں ڈی پی او سجاد خان کو ایبٹ آباد پریس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کروایا گیا صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم اور دیگر صحافی رہنماؤں نے ڈی پی او کو ایبٹ آباد میں جرائم کے خاتمہ میں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور ضلع کومنشیات،جرائم فری بنانے اور قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں