ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعالمزیب کی گریڈ 20 میں ترقی

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک (توسیع) اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے گریڈ 19 کے آفیسر ڈاکٹر عالمزیب خان کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دیدی ہے، مذکورہ آفیسر عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ ترقی ملنے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹرعالمزیب کو بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں