صوبائی وزیر ہاوسنگ نے بلوگرام سوات میں ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا

پسماندہ علاقوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، امجدعلی

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت، دیہی ترقی اور پسماندہ علاقوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ بلوگرام سوات میں ترجیحی بنیادوں پر ٹیوب ویلز کا قیام یقینی بنایا گیا تاکہ اہلیان علاقہ کو درپیش پانی کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے گزشتہ روز بلوگرام سوات میں ٹیوب ویل کا افتتاح کرتے وقت میڈیا سے بات چیت میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چئیرمین بلوگرام کلاڈھیر امجد علی خان، کسان کونسلر ظفر خان ظفر اور امیرزیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین بلوگرام کلاڈھیر امجد علی خان نے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے علاقے میں ٹیوب ویل کا قیام یقینی بنانے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بلوگرام سے متعلق دوسرے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے درکار اقدامات سے متعلق بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے تمام محرومیاں ختم کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ دور دراز و پہاڑی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں