صوبائی حکومت فروغِ تعلیم کیلیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈاکٹر امجدعلی

اوڈیگرام ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کی سطح پر اپگریڈ کرنے کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے، وزیر ہاؤسنگ

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ اوڈیگرام، تحصیل بابوزئی سوات کے طلباء پہلے دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد دوسرے علاقوں یا شہروں کا رخ کرنے پر مجبور تھے۔ اس سلسلے میں آج حسب وعدہ اوڈیگرام ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کے درجے پر اپگریڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت فروغِ تعلیم کیلیے مؤثر و عملی اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ حصول علم و تعلیم ہر انسان کا حق اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوڈیگرام، تحصیل بابوزئی سوات کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چئیرمین اوڈیگرام قیصرخان اور پرنسپل مراد علی خان کے ساتھ ساتھ عمائدین علاقہ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ قوموں کی پائیدار ترقی و خوشحالی کا راز علم و تعلیم میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف حصولِ ڈگری نہیں بلکہ تربیتِ تہذیب و فروغ تہذیب ہوتا ہے۔ انہوں والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ تعلیم سے متعلق نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کیمطابق تیار کریں اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اپنے فرائض بھی ایمانداری سے ادا کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں