ملک کی تعمیر و ترقی میں علمائے حق کا کردار تاریخ کا حصہ ہیں

علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے علمائے کرام کے مثبت کرادر سے انکار نہیں کیا جا سکتا،علماء کنونشن سے مقررین کا خطاب

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ملک کی تعمیر و ترقی میں علمائے حق کا کردار تاریخ کا حصہ ہیں۔علماء کنونشن سے مقررین کا خطاب۔ علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے علمائے کرام کے مثبت کرادر سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔یہ ملک ہم سب کا ہیں اور اس کی حفاظت ہم سب کافرض ہیں۔باجوڑ سول کالونی جرگہ حال میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے علماء کنونش کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے باجوڑ کے مختلف مدارس اور مساجد کے علمائے کرام،مفتی صاحبان اور مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،مولانا احمد نور،مولانا زاکر اللہ،قاری سمیع الحق و دیگر نے خطاب کیا کہ عوام، سیکیورٹی فورسز،باجوڑ لیویز اور عمائدین کے قربانیوں سے باجوڑ میں مکمل امن قائم ہو چکا ہیں اور امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے اپنے خطبات میں کہا کہ علماء کرام کا کام صرف لوگوں کی رہنمائی کرنا نہیں بلکہ عوام کے سامنے اسلامی زندگی کا عملی نمونہ پیش کرنا بھی ہے۔

مولانا ذاکر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی عالم دین کا دینی جدوجہد سے لاتعلق رہنا کبیرہ گناہ سے کم نہیں، اور دعوت و تبلیغ، نفاذ شریعت، تحفظ ختم نبوت، اصلاح و تزکیہ، دفاع صحابہ، اور اصلاح معاشرہ، سب دین کے شعبے ہیں ان میں کام کرنے والوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ایک دوسرے کی مخالفت اور ان کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو لوگوں کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیے اور مساجد کو رفاہ عامہ کے کاموں کا مرکز بنانا چاہیے۔

امن و امان میں علماء کے کرادر کی تعریف کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ نے کہا کہ علمائے کرام،مساجد اور مدارس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے سے برائیوں کے خاتمے میں علماء کا کردار مسلمہ ہیں اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہیں اور اس کا اندورنی و بیرونی خطرات سے حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہیں اُنہوں نے کہا کہ باجوڑ میں امن قائم ہے لیکن حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر نے کہا کہ ممبر و مہراب کو اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت سے پاک رکھ اس سے معاشرے کی اصلاح کیلئے استعمال کرے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالنصیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر، تحصیلدار سالارزئی ذاکر خان آفریدی،تحصیلدار ماموند شاہ احمد،تحصیلدار اتمان خیل محمد فیاض اور تحصیلدار وکیل خان بھی موجود تھے۔اخر میں مولانا محمد سعید صاحب ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے اجتماعی دعا کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں