مغوی طالب علم بحفاظت بازیاب ،تین اغوا کار گرفتار

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران مغوی طالب علم کو بحفاظت بازیاب کرالیا ،تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے سے چند روز قبل ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے طالب علم کو اغوا کیا گیا تھا ،جدید خطوط پر تفتیش کے دوران کارروائی کی گئی ،جس کے دوران اغوا ہونے والے مغوی طالب علم کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ،کارروائی کے دوران 3 اغوا کار گرفتار ہوئے ،گرفتار ملزمان کا تعلق منظم بین الصوبائی اسمگلرگروہ سے ہے،اغوا کار واٹس ایپ کے ذریعے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے،گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی حیات آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی،دوسری کارروائی میں زیورات چوری کرنے والا ملزم بھی گرفتارہوا ،ملزم نے طلائی زیورات چوری کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کئے تھے ملزم سے زیورات کیعوض حاصل ہونے والی18 لاکھ روپے برآمد ہوئے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں