تاجر مسائل حل ‘ بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام پر اتفاق
بزنس کمیونٹی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، رابطوں کو مضبوط اور مسائل کو حل کرنے عملی اقدامات کیے جائینگے، سفیر احمد
ہفتہ 28 مئی 2022 20:29
(جاری ہے)
اس ملاقات میںسیکرٹری فنانس اکرام اللہ، ہیڈ آف منیجمنٹ یونٹ فنانس قیوم خان، کارپوریٹ گورننس یونٹ فنانس راحت گل، محکمہ خزانہ ٹیم، ایف پی سی سی آئی پشاور، سرحد چیمبر آف کامرس سمیت صوبہ بھر کے چیمبرز سے آئے عہدیداروں نے شرکت کی اور بجٹ بارے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا جبکہ کاروباری طبقے کو موجودہ درپیش مسائل بارے بھی ذکر کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں بزنس کمیونٹی کو کئی ایک مسائل کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے جس میں ٹیکسز کی بھر مار اور ٹیکس کا غیر منصفانہ طریقہ کار سر فہرست ہے جسکی وجہ سے کاروبار میں مندی کا رجحان زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اکنامک زونز تو بنائے جارہے ہیں تاہم انکو چلانے کے لیے بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے اور بجلی کے فی یونٹ کی قیمت بھی زیادہ ہے۔ بیرون دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک نے کاروباری طبقے کو سہولیات دیں تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جاسکے تاہم بد قسمتی سے دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کاروبار کی ترقی میں روکاوٹیں حائل ہیں جسکی وجہ سے نا ہی کاروبار ترقی کر سکا اور نا ہی معیشت کو مضبوط کیا جاسکا ہے۔ اجلاس میں ایز آف بزنس کو یقینی بنانے کے لیے ون ونڈو آپریشن کی تجویز بھی پیش کی گئی جسکے تحت کاروبار شروع کرنے والے یا اس سے منسلک افراد اور سرمایہ کاروں کو دستاویزی معاملات میں مختلف دفاتر کے دھکے کھانے سے بچانے کا کہا گیا۔ صوبے میں قیمتی پتھروں کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے جیمز سٹی کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے 100 کنال زمین کی فراہمی بجٹ کا حصہ بنانے کی سفارش کی گئی جسے ریوینیو جنریشن کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا گیا۔ صوبے کے بارڈر سٹیشنز پر خصوصی توجہ دینے اور وہاں تجارت کو تیز کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی تجویز بھی دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کوہاٹ، مہمند، صوابی، دیر، چترال ملاکنڈ اور دیگر اضلاع کے چیمبرز سے آئے عہدیداروں نے بھی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور تجاویز دیں جنہیں محکمہ خزانہ کے متعلقہ افسران نے درج کرتے ہوئے اس حوالے سے بجٹ کے فوری بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ سپیشل سیکرٹری فنانس سفیر احمد نے یقین دلایا کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل اور رابطوں کی مضبوطی کے لیے بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز قابل غور اور لائق تحسین ہے جس پر جلد از جلد عملی پیش قدمی کی جائیگی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ کا مردان میڈیکل کمپلکس کا دورہ
یوای ٹی پشاورمیں بائیو گیس ٹیکنالوجی کے موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد
انسداد پولیو مہم، مردان میں 2 سے 6 مئی تک ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ..
یورین کلچر ٹسٹ کے چارجز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی معلومات بے بنیاد اور غلط ہیں، انتظامیہ ..
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی
صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
پاک چین دوستی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے
باڑہ، شلوبر شین ڈھنڈ میں کمرہ منہدم ہونے سے 2 افراد شدید زخمی
خیبر، جمرود پولیس کی کارروائی، پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن ..
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
نادرن بائی پاس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے، کمشنر پشاور
حفاظتی ٹیکوں کاعالمی دن کےموقع پرنوشہرہ جلوزئی بی ایچ یو میں آگاہی واک کا اہتمام
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت