چادر او چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ

پولیس اہلکار خواتین پر تشدد کر کے نقدی ‘ سونا اور اسلحہ ساتھ لے گئے ‘ تنگی رہائشی محمد ارشاد

ہفتہ 28 مئی 2022 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ضلع چارسدہ تنگی کے رہائشی محمد ارشا د نے پولیس کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے گھر پر دھاو ۱بول کر چاد و چاردیواری کا تقدس پامال کر کے گھر کے افراد کو زد و کوب کرنے اور گھر سے لاکھوں روپے نقدی سمیت زیوارات اور اسلحہ اپنے ساتھ لے جانے پرآئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف سمیت تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

پشاور پریس کلب میں محمد ارشاد نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی تھانہ کی پولیس نے متعلقہ تھانہ اور چوکی کو اطلاع دیئے بغیر گزشتہ رات گھر پر دھاو ابول دیا اور گھر کی چادر وچار دیوری کا تقدس پامال کر کے بغیر لیڈی اہلکاروں کے گھر میں گھس گئے جبکہ ایک گھنٹہ تک ان پر تشدد کیا اور گھر کی خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے پانچ عورتیں زخمی ہوئیں جبکہ گھر سے تیس لاکھ روپے نقدی ، 5تولہ سونا ،چار رائفلز اور 2نائن ایم ایم پستول بھی اپنی تحویل میں لئے جبکہ بغیر کسی گرفتاری کے لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے الزام لگایا کہ اس واقعہ میں سٹی تھانہ ایس ایچ او اشفاق اور ڈی ایس پی احسان شاہ ملوث ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انہوں نے بعد ازاں میڈیکل کروایا جسکا ریکارڈ موجود ہے جبکہ گھر پر دھاو ابولنے اور سامان لے جانے کی ویڈیو بھی بطور ثبوت موجود ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم شریف لوگ ہیں اور سعودی عرب میں اپنا روزگار کرتے ہیں تاہم ایس ایچ او ان کے ساتھ ذاتیات پر اتر ایا ہے ۔

انہوںنے الزام لگایا کہ اس سے قبل ان سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ان پر پرچے بھی کئے تھے جس میں عدالتوں سے بری ہوئے جبکہ ان سے سارے علاقہ کے عوام تنگ آچکے ہیں آئے روز بے جاں پکڑ دھکڑ نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے ۔انہوںنے آئی جی خیبر پختونخوا سے اس حوالے سے نوٹس لیکر انصاف اور تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں