میرر آف سوسائٹی کے ادارتی بورڈ و رپورٹرز کا حلف

سوسائٹی کی ادبی شعوری اور خودانحصاری کی رفتار قابل رشک ہے ‘ مقررین

ہفتہ 28 مئی 2022 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) پشاور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی جانب سے لگا تار چوتھے سال اپنی مدد اپ کے تحت رواں دواں میگزین میئر ر آف سوسائٹی کے ادارتی بورڈ اور رپورٹرزنے رواں سال کیلئے اپنے ادارتی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل لاء کالج جامعہ پشاور پروفیسر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ میں جامعہ کے سٹوڈنٹس بلڈ ڈونر تک محدود تھے تاہم میئر ر آف سوسائٹی کی ادبی شعوری اور خودانحصاری کی رفتار قابل رشک ہے نیشنل انکیبیشن سنٹر پشاور کے سی ای او عاصم اسحاق خان نے طلباء پر زور دیا کہ وہ سولڈ ویسٹ، موسمیاتی تبدیلیوں اورآبی وسائل کی کمی سے نبرد آزما ہونے کیلئے کمربستہ ہوجائیں اور ان کاادار ہ ہر قسم کی تیکنیکی معاونت کیلئے تیار ہے۔

تقریب سے پیوٹا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے خطاب میں کہا کہ جامعات تخلیقی تجربہ گاہیں ہیں اعلیٰ تعلیمی بجٹ میں مجوزہ کٹوتی سراسر ناانصافی ہے۔اس موقع پر انھوں نے سبکدوش ایڈیٹر طارق شاہ اورنئی ایڈیٹر ماہم سلطان کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب میں پروفیسر علی عمران اور سماجی کارکن سبہاش چندر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں