جامعہ پشاور ‘انسانی حقوق اور اسلام کے موضوع پر عالمی کانفرنس

شیخ زید اسلامک سنٹر بارے جامع رپورٹ پیش ‘ سنٹر کی تاریخ واکیڈمک پروگرامز پر روشنی ڈالی گئی

ہفتہ 28 مئی 2022 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) شیخ زید اسلامک سنٹر جامعہ پشاور کے زیر اہتمام ایک روزہ'' انسانی حقوق اور اسلام''کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں اساتذہ ، طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس سے پاکستان، ترکی اور انگلینڈ کے مذہبی سکالرز نے خطاب کیے ڈائریکٹر شیخ زید آسلامک سنٹر پروفیسر ڈاکٹر راشد احمد نے ملکی اور غیر ملکی پروفیسرز اور کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا، اور شیخ زید آسلامک سنٹر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ پیش کی جس میں سنٹر کی تاریخ اور اکیڈمک پروگرامز پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ زید آسلامک سنٹر کے فارغ التحصیل طلبہ زندگی کہ کسی بھی شعبے میں ایک با کردار اور اچھے شہری بننے کا ثبوت دیتے ہیں اور یہ حقوقِ انسانی کو بخوبی سمجھتے ہیں کیونکہ انکو زبان اور سائنسی علوم کیساتھ ساتھ مذہبی علوم سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین میں ترکی سے Erbakan University کے پروفیسر ڈاکٹر ڈوگان کیپلان، University of Edinburgh کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خلود آل اجرمہ، ڈاکٹر محمد اقبال، NUML, پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، اور پروفیسر ڈاکٹر سید نعیم بخآری چیرمین شعبہ اسلامیات زرعی یونیورسٹی پشاور شامل رہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں