وی سی کوچیان میں نادرا وین کے ذریعے شناختی کارڈز کا اجراء

عوام کے مسائل حل کرنے سمیت شہریوں کو ریلیف دینا ترجیح ہے ‘ ارباب منصور عالم

ہفتہ 28 مئی 2022 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) چیئرمین ویلج کونسل 021کوچیان اکاخیل ورسک روڈارباب منصور عالم کی کاوشوں سے اہلیان علاقہ کے لئے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کاوشیں جاری ہیں عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات دینے کے وعدے پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین کی درخواست پر نادرا کی جانب سے علاقہ میں نادرا وین بلائی گئی جس میں علاقے کے ہزاروں مرد و خواتین کو شناختی کارڈ، فارم ب، پیدائشی سرٹیفیکیٹ گھر کی دہلیز پر بنائے گئے ۔

اس حوالے سے گزشتہ روز اہلیان علاقہ اور مشران کی موجودگی میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں چیئرمین ارباب منصور عالم اور ان کی کابینہ نے شرکت کی ارباب منصور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کا جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل پیرا ہیں نادرا دفاتر میں ہماری خواتین اور بچے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے ہوتے تھے لیکن ان کے کام مشکل سے ہوپاتے تھے جس پر کام کا آغاز کیا اور علاقے میں نادرا وین کیلئے محکمہ کو درخواست دی تھی جس پر ایمرجنسی بنیادوں پر انہوں نے عملدرآمد کرتے ہوئے علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے نادرا وین بھجوائی جس سے علاقے کی خواتین مستفید ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں نادرا وین بلانے کا مقصد خواتین کے عزت نفس کا خیال رکھنا اور ان کو لائنوں میں کھڑے ہونے سے بچانا تھا اہلیان علاقہ نے چیئرمین ارباب منصور عالم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں