تیل کی قیمتوں کا روس سے مل کر حل نکالاتھا،حماد اظہر

ہمیں 30 فیصد سے بھی کم پر تیل فراہم کرنا چاہتا تھا روس سے تیل لے لیتے تو زرمبادلہ اچھے ہوتے اور تیل کی قیمت نہ بڑھانا پڑتی،سابق وزیر مملکت

ہفتہ 28 مئی 2022 21:08

تیل کی قیمتوں کا روس سے مل کر حل نکالاتھا،حماد اظہر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تیل کی قیمتوں کا روس سے مل کر حل نکالاتھا روس ہمیں 30 فیصد سے بھی کم پر تیل فراہم کرنا چاہتا تھا روس سے تیل لے لیتے تو زرمبادلہ اچھے ہوتے اور تیل کی قیمت نہ بڑھانا پڑتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل نیچے آرہے ہیں ہماری اسٹاک مارکیٹ چھ ہزار پوائنٹس سے زیادہ کریش کرچکی ہے، ملکی معیشت اس طرح نہیں چل سکتی۔

حماد اظہر نے کہا کہ یورو بانڈ عدم اعتماد سے پہلے چھ فیصد پر ٹریڈ ہورہے تھے اب یورو بانڈ 45 دن میں 25 سے 30 فیصد پر چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورو بانڈ کی صورتحال وہ ہے جو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہوتی ہے، عالمی منڈیاں پاکستان میں اکنامک رسک کو بہت زیادہ دیکھ رہی ہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ اپنا مرضی کا چیئرمین نیب اور اپوزیشن لیڈر لانا اپنی سیاست کے لیے ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں