جمرود ، تحریک استحکام پاکستان کے نمائندہ جرگہ بڑے زمینی تنازعہ کے حل لئے متحرک

جمعرات 2 جون 2022 22:50

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) جمرود کے سب سے بڑے زمینی تنازعہ کے حل کے لیے تحریک استحکام پاکستان متحرک ہوگئی ہے اور اس تنازعہ کے حل میں پیش رفت ہوئی ہے۔استحکام پاکستان کے بانی محمد واصل خان،ترجمان ولی افریدی،صیفت اللہ افریدی،محمد عاقیل خان،عابد آفریدی نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود کے علاقے شاہ کس میں کوکی خیل کے دو ذیلی قبیلوں ابراہیم خیل اور اسماعیل خیل کے مابین کئی سالوں سے جاری زمینی تنازعہ کے حل میں پیش رفت ہوئی ہے اور تمام فریقین پیمائش کے لیے راضی ہوگئے ہیں جبکہ اس تنازعہ میں معدنیات کے پہاڑ اور راستے بھی بند ہوچکے تھے جس میں استحکام پاکستان کا نمائندہ جرگہ اس تنازعہ کے حل کے لیے متحرک ہوگیا اور اس مسئلے و تنازعہ کو حل کرنے کے لیے جرگہ کرنے کے لیے راضے ہوگئے اور سات جون کو اس مسئلے کے حل کے لیے اراضی کو برابر تقسیم کرنے کے لیے اراضی کی پیمائش کا سلسلہ سات جون کو شروع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی تیسری فریق کو کوئی اعتراض ہوں تو وہ استحکام پاکستان کے جرگہ ممبران کو اپیل یا درخواست کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ جمرود کا سب سے بڑا زمینی تنازعہ ہے جن کے حل کے لیے پیش رفت ہوئی ہے جس میں جمرود کے قبائیلی مشران،پولیس اور انتظامیہ نے تعاون کیا اور کامیابی میں پیش رفت ہوئی ان معدنیات کے پہاڑ کی بندش سے سینکڑوں مزدور بے روزگار ہوچکے تھے۔انہوں نے کہا کہ استحکامِ پاکستان کا مقصدِ ریاستی اداروں،انتظامیہ اور عوام کے مابین روابط کو استوار کرنا ہے اور پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارض پاکستان کو پر امن بنانا ہے اور پاکستان کو سیاسی،معاشی اور معاشرتی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں