ٴْرئیل سٹیٹ سے وابستہ افراد نے ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسوں کو مسترد کر دیا ، عبدالطیف بٹ ٌکاروبار سے وابستہ افراد اور ان کے خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور نا کیا جائے ،صدر واحد شاہ

اتوار 26 جون 2022 19:00

Gپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) رئیل سٹیٹ سے وابستہ افرادنے ایف بی آرکی جانب سے نافذکردہ ظالمانہ ٹیکسوں کومستردکرتے ہوئے فیصلہ پرنظرثانی کامطالبہ کردیاہے،ایف بی آر کی جانب سے زمین کے انتقال اورجائیدادکی خریدوفروخت سمیت دیگرٹیکسز کے بارے میں ایم پی ڈی (احساس گروپ)کااہم اجلاس چیئرمین حاجی عبدالطیف بٹ کی زیرصدارت منعقدہوا،جس میں صدر واحد شاہ، جنرل سیکرٹری نقیب جان،نائب صدر ظہور خان، نائب صدر عبدالولی، سنیئر نائب صدر حاجی گل جان، فنانس سیکرٹری حاجی عثمان، ابراہیم خان، جمیل خان سمیت دیگرنے شرکت کی،اجلاس سے خطاب میں حاجی عبدالطیف بٹ نے حکومتی پالیسیوں کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے،ظالمانہ ٹیکسزکی وجہ سے لوگ پاکستان کی بجائے دیگرممالک میں سرمایہ کاری کوترجیح دے رہے ہیں،ان حالات میں حکومت معاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے ایسے فیصلہ کررہی ہے جس سے بیرونی سرمایہ کاری درکناراندرونی سرمایہ کاری بھی بندہوجائیگی،انہوں نے ایف بی آرکی جانب سے زمین کے انتقال اورجائیدادکی خریدوفروخت پرظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذکومستردکرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلہ سے رئیل سٹیٹ کاکاروبارمکمل طورپرختم اورسینکڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجائینگے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ ظالمانہ ٹیکسز فوری طورپرختم کئے جائیں بصورت دیگر رئیل سٹیٹ سے وابستہ افراد احتجاج پرمجبورہونگے اورکسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی تمام ذمہ داری حکومت اورایف بی آرپرعائد ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنا گھر خریدنا عوام کی قوت خرید سے باہر ہوجائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں