ٴْ مئیر پشاور کا فردوس سبزی منڈی میں شاندار استقبال ، تاجروں نے پھولوں کی پتیاں نچاور کیں

تاجر براردی پشاور کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار اداکریں اور تجاوزات سے گریز کریں، حاجی زبیر علی ٓ فرودس سبزی منڈی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ، مئیر پشاور کا تقریب سے خطاب

اتوار 26 جون 2022 19:00

Mپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) مئیر پشاور حاجی زبیر علی کا فردوس سبزی منڈی میں شانداراستقبال ،پھولوں کی پتیاںنچاور کیں ،مئیر کے حق میں شاندار نعرہ بازی ، مئیر پشاورنے فردا فردا تاجرروں سے ملاقات کیں اور انکے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں گذشتہ روز مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے فردوس سبزی منڈی کے دورہ کے دوران تاجربرادری نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ بھی انکے ہمراہ تھے مئیر پشاور نے گذشتہ روز فردوس سبزی منڈی کے صدر حاجی رحیم شاہ، سینئر نائب صدر حیدر علی ، جنرل سیکرٹری شاہد خان نے مئیر پشاور کو فردوس سبزی کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ اکثر اوقات بارشوں کے دوران پانی سڑکوں پر آجاتا ہے جسکی وجہ سے سٹرکیں ٹھو ٹ پھوٹ کا شکارہے اور عوام کو آنے جانے میںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ یہاں پر پانی کی شدید مشکلات ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑتاہے صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس بھی نہیں ہے اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ تاجربرادری معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجروں کے مسائل ترحیجی بنیادوں پر حل کئے جائینگے انہوں نے اس موقع پر فردوس سبزی منڈی کی سڑک ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرنے کی ہدایات جاری کردئیے ،جبکہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری دو بور کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو صفائی کی صورتحال فوری بہتر کرنے کی ہدایات کردی اور صفائی عملہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ،جبکہ سوڈیم سٹریٹ لائٹس لگانے کا بھی اعلان کردیا اس موقع پر مئیر پشاور نے کہاکہ تاجر برادری پشاور کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں تاکہ عوام کو آ نے جانے میں مشکلات نہ ہوں انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اس سلسلے میں ہمار ا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں